آج ملک کے کن علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

آج ملک کے کن علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا فائل فوٹو آج ملک کے کن علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے آج چاروں صوبوں سمیت کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی اور بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے سمیت گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، ساہیوال، چنیوٹ، بہاولپور، بہاولنگر،خانپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں ژوب، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، بارکھان، جھل مگسی اور سبی میں موسلا دھار بارش جب کہ موسیٰ خیل، ژوب، مستونگ، لورالائی، نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، قلات، تربت میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں سکھر، شکارپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ اور جامشورو میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ خیرپور، کشمور، قمبرشہداد کوٹ، دادو، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، کراچی اور حیدرآباد میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store