ملک کے مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ سکھر، شکارپور اور لودھراں میں بھی بادل برسے ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلم باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، اس دوران تیز ہوا چلنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، سائن بورڈ اور بجلی کے پول گرگئے۔
کوٹری میں بارش کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔