پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

 بارش سے موسم خوشگوار فائل فوٹو بارش سے موسم خوشگوار

پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز تک بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں برکھا رت چھا گئی،بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔مظفرآباد آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

پاکپتن اورمضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔سرگودھا اورننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ برسات ہوئی۔بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم مزید خوشگوارہوگیا۔

چیچہ وطنی میں بھی بارش کے ساتھ خوب ژالہ باری ہوئی،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمان سے برف کے گولے برسنے سے درجہ حرارت کم ہوگیا

اُدھر سوات اور مینگورہ سمیت بیشترمیدانی علاقوں میں بارش سے موسم نے کروٹ بدل لی، صوابی شہر اورگردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا خاتمہ ہوگیا۔

کالاباغ شہراورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

install suchtv android app on google app store