سندھ کے مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب

کراچی میں بارش فائل فوٹو کراچی میں بارش

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسہ جاری ہے، جب کہ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ملیر، ماڈل کالونی، ائیر پورٹ کے اطراف، شارع فیصل، صدر ،کورنگی اور اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے  شاہ فیصل گولڈن ٹاؤن میں گھرکا پلستر گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ 

دوسری جانب خیرپور میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، جب کہ اس دوران بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی، لاڑکانہ میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں سے بدین میں چاول کی پیدوارمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جہاں بارشوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں وہیں مشکلات بھی جنم لے رہی ہیں، بارشوں سے سبزیوں کی ترسیل میں دشواری کا سامنا رہا اور مقدار بھی کم ہوگئی ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں سبزیوں کی قیمت میں اضا فہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store