محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون ہوائیں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ 27 جولائی سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

ملک میں داخل ہونے والی مون سون ہوائیں 27 سے31 جولائی کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اور شمالی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بنیں گی۔

اس کے علاوہ 27 سے 31 جولائی کے دوران کوئٹہ، چمن، ہرنائی، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد، جعفر آباد،سبی، دادو، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت، کشمیر ، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی بھی توقع ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزید محتاط رہیں

install suchtv android app on google app store