راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب

بارشیں فائل فوٹو بارشیں

راولپنڈی میں مسلسل اورموسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے، نالہ لئی میں طغیانی کے سبب خطرے کے سائرن بجا دئیے گے اور پاک فوج ٹرپل ون بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے نالے کے کناروں پر بسنے والوں کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق نالئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کٹاریاں میں پری الرٹ اور گوالمنڈی میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کٹاریاں میں پانی کی سطح 15.5 فٹ اور گوال منڈی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

دریں اثنا بارش کے سبب کینٹ کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، لوگ گھروں میں قیمتی اشیا محفوظ کرنے میں لگے رہے، چکلالہ کینٹ کے نشیبی علاقے ڈھوک جمعہ میں بھی پانی داخل ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جامع مسجد روڈ، سٹی صدر روڈ اور موچی بازار کئی کاریں پانی میں ڈوب گئیں۔

اسی طرح راولپنڈی میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں نشیبی علاقے ڈوب گئے ہیں وہیں تجارتی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے، اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی کے تجارتی مراکز بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں، راجہ بازار، موتی بازار، موچی بازار میں سیکڑوں دکانوں میں پانی داخل ہوگیا، سامان بھیگنے کے سبب تاجروں کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store