لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

لاہورکے  مختلف علاقوں میں بارش کا سلسہ جاری فائل فوٹو لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسہ جاری

 لاہور  کےمختلف علاقوں میں سات گھنٹے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،  جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوچکا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 185 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،مغل پورہ میں149،چوک ناخدا148،لکشمی چوک پر128،ایئرپورٹ 160 ،اپر مال،جوہرٹاؤن،گلشن راوی میں105ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں فیروزپورروڈ، تاج پورہ، مغل پورہ، گلبرگ،جوہرٹاؤن دیگرعلاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، شدید بارشوں کے باعث گلیاں تالاب بن گئیں، کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، بادل برستے ہی متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

۔

install suchtv android app on google app store