ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار

ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار فائل فوٹو ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار

ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں آج شام سے بارش کاامکان ہے۔

کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ آج سے ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، لاڑکانہ ، گھو ٹکی ، کشمور ، جیکب آباد ، میر پور خاص اور سانگھڑ میں دو دن تک بادل برسیں گے۔ ۔ٹھٹھہ ، بدین ،حیدر آباد، جامشورو، بینظیر آباد، دادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان ،آزادکشمیر، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں آندھی ، تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔اسلام آباد میں چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی ،کوہلو،زیارت،کوئٹہ،چمن،ہرنائی ،لورالائی، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بارش برسے گی۔بارکھان ،ژوب ، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، حافظ آباد، فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کاامکان ہے۔ننکانہ صا حب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ،راجن پور، خا نیوال اورچنیوٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور اورساہیوال میں بارش کاامکان ہے۔پاکپتن، بہاولنگر، ملتان ، رحیم یار خان ، بہا ولپور ، وہا ڑی اور لو د ھراں میں بھی بادل برسیں گے۔

مالا کنڈ ، چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں بارش متوقع ہے۔صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، لو ئر دیر، چارسدہ، باجوڑاور مہمند میں بارش کا امکان ہے۔خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔کرک، ہنگو، وزیرستان میں تیز ہوا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

install suchtv android app on google app store