بارشوں سے سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

بارشوں سے سیلاب کا خدشہ،  محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا فوٹو فائل بارشوں سے سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

 محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج سے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

Aتفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج سے بارش کا امکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہاہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواکے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی اور گردنواح میں موسلادھار بارش نے موسم سہانا کر دیا ہے ، مون سون کی بارش کے باعث واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی کےبعدمطلع ابر آلود اور موسم خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بونداباندی کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے۔

install suchtv android app on google app store