کراچی میں سخت گرمی کی وارننگ

 کراچی میں سخت گرمی کی وارننگ فائل فوٹو کراچی میں سخت گرمی کی وارننگ

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 سے 17 مئی کے دوران ہونے والی گرمی طوفان کے اثرات ہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں لیکن سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مئی سے ستمبر کے دوران سمندر میں ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائید ہوتی ہیں، سمندری طوفان کے باعث لہریں 3 فٹ سے زائد جاسکتی ہیں لہذا سندھ کے ماہی گیر سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں ہونے والی سرکولیشن سمندری ہوائیں اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں، سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ ٹراپیکل سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام تائوتے رکھا جائے گا، ٹراپیکل سائیکلوں کا نام میانمار کا تجویز کردہ ہے۔

install suchtv android app on google app store