سام سانگ کا دس ارب ڈالر سے زائد ٹیکس دینے کا اعلان

سام سانگ کا دس ارب ڈالر سے زائد ٹیکس دینے کا اعلان فائل فوٹو سام سانگ کا دس ارب ڈالر سے زائد ٹیکس دینے کا اعلان

جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ کے ورثا نے حکومت کو وراثت ٹیکس کی مد میں 10 ارب ڈالر سے زائد ٹیکس دینےکا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ کے آنجہانی سربراہ لی کُن ہی نے اپنے پسماندگان کے لیے جو اثاثے چھوڑے ہیں ان کی وجہ سے ان کے وارثوں کو حکومت کو 10.8 بلین امریکی ڈالر کے برابر پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق جنوبی کوریائی کرنسی میں ٹیکس کی یہ رقم 12 ٹریلین وان سے زیادہ بنتی ہے۔

مرحوم لی کُن ہی کے خاندان کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے لواحقین وراثتی ٹیکس کی مد میں حکومت کو جتنی رقم ادا کریں گے، وہ اس خاندان کے سربراہ کی طرف سے چھوڑے گئے اثاثوں کی مجموعی مالیت کے نصف سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ لی کے پسماندگان حکومت کو جتنا پراپرٹی ٹیکس ادا کریں گے، وہ جنوبی کوریا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی حکومت کو کسی خاندان کی طرف سے ادا کیے جانے والے سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکسوں میں سے ایک ہو گا۔

install suchtv android app on google app store