اریش فاطمہ مائیکرو سافٹ کے پروفیشنل امتحان میں 831 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان کی چار سالہ عریش فاطمہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل بن گئیں۔ فائل فوٹو پاکستان کی چار سالہ عریش فاطمہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل بن گئیں۔

پاکستان کی چار سالہ عریش فاطمہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل بن گئیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرپاکستان کی چار سالہ عریش فاطمہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل بن گئیں۔اچی سے تعلق رکھنے والی اریش فاطمہ نے مائیکرو سافٹ کے پروفیشنل امتحان میں شرکت کی۔

مائیکرو سوفٹ کے زیر اہتمام امتحان کو پاس کرنے کے لئے کم سے کم 700 پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ ننھی اریش فاطمہ 831 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اس کامیابی نے انہیں ان ذہین پاکستانیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، جنہوں نے کم عمری میں ایم سی پی کی سند حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق اریش کے والدین نے جب اپنی بیٹی میں انٹرنیٹ کے توسط سے نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت اور تجسس کو دیکھا تو انہوں نے اس کی دلچسپی کمپیوٹر سیکھنے کی جانب راغب کی۔

اریش کے والد جو آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں ، انہوں نے اپنی بیٹی کی ذہانت اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کو کمپیوٹر اسکلز سیکھنے میں ان کی بھرپور رہنمائی کی۔

کورونا کے دوران لاک ڈاؤن میں اریش کے والد نے انہیں مائیکرو سافٹ ورڈ اور مائیکرو سافٹ آفس پر کام کرنا سکھایا اور وہ اپنی عمدہ یاداشت سے ان دونوں سوفٹ وئیرز پر مہارت حاصل کرتی چلی گئیں اور بلآخر امتحان میں کامیاب ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store