اب آپ اپنی گمشدہ چیزیں ڈھونڈ سکیں گے ایئر ٹیگز کی مدد سے

اب آپ اپنی گمشدہ چیزیں  ڈھونڈ سکیں گے ایئر ٹیگز کی مدد سے فائل فوٹو اب آپ اپنی گمشدہ چیزیں ڈھونڈ سکیں گے ایئر ٹیگز کی مدد سے

ایپل نے ایک ایئر ٹیگز نامی ایسی ڈیوائس تیار کر لی جس کی مدد سے آپ اپنی گمشدہ چیز ڈھونڈ سکیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل نے ایئر ٹیگز کا افتتاح کر دیا اور اب آپ اپنی کوئی بھی گمشدہ چیز “فائنڈ مائی” ایپ کی مدد سے تلاش کر سکیں گے۔

ان ایئر ٹیگز کو آپ اپنی چابیوں، پرس اور دیگر اشیا سے منسلک کریں گے اور جونہی آپ اپنی منسلک کردہ چیزوں سے دور ہوں گے تو آپ کو ایپ کے ذریعے نوٹیفکیشن آجائے گا۔

یہ ایک چھوٹی سے ڈیوائس ہے جو آپ کے آئی فون یا آئی پیڈ سے منسلک رہے گی۔ یہ ڈیوائس انسانوں کی تلاش کے لیے کارآمد نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کسی کی پرائیویسی متاثر ہو گی بلکہ یہ بے جان چیزوں کی تلاش کے لیے ہے۔
ایک ڈیوائس کی قیمت 29 ڈالر رکھی گئی ہے تاہم چار ڈیوائس کی قیمت 99 ڈالر ہے۔ اس کی ایڈوانس بکنگ جمعہ سے شروع ہو جائے گی اور 30 اپریل سے اس ڈیوائس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store