ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ، ہواوے نے 6 جی کا اعلان کردیا

ٹیکنالوجی فائل فوٹو ٹیکنالوجی

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے 2030 میں 6 جی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ یہ 5 جی سے 50 گنا زیادہ طاقتور ہوگا اور اس کے ذریعے ایک سیکنڈ میں ایک ہزار گیگا بٹس (ایک ہزار جی بی) ڈیٹا ٹرانسفر کیا جاسکے گا۔

ہواوے کے چیئرمین ژو ژیجون نے ہواوے گلوبل اینالسٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونیکیشن ہمیشہ سے ہی ہواوے کی طاقت رہی ہے۔ ہواوے کی 5 جی ٹیکنالوجی پہلے ہی اپنی مد مقابل کمپنیوں سے بہت آگے جا رہی ہے اور اب ہم 2030 تک 6 جی ٹیکنالوجی بھی متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہواوے کی جانب سے بہت جلد وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا جس سے دنیا کو 6 جی ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ٹی سنگھوا یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈین آف دی انفارمیشن سکول چوئی باؤ گو نے ایک بار پیش گوئی کی تھی کہ 6 جی نیٹ ورک کی رفتار ایک ہزار گیگا بٹس (ایک ہزار جی بی) تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کا پراسیسنگ وقت 5 جی سے 10 گنا کم ہوگا اور اس کی رفتار فائیو جی سے 50 گنا زیادہ ہوگی۔

install suchtv android app on google app store