ماہِ رمضان ، فیس بک نے نئے فیچرز متعارف کرا دئیے

فیس بک فائل فوٹو فیس بک

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے ہیش ٹیگ MonthOfGood# کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے تاکہ صارفین اس ماہِ مقدس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھے کاموں کو شیئر کرسکیں۔

فیس بک سے جاری کردہ بیان کے مطابق رمضان میں لوگ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے نئے اسٹیکرز کے ساتھ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ اچھے کام شیئر کرسکیں گے۔

جیسا کہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کا سحر یا افطار کے موقع پر شکریہ ادا کرنا، کوئی اچھا کام کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تاکہ دیگر کے اندر بھی اس طرح کے کاموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

فیس بک ایپ میں نئے اوتار اسٹیکرز بھی موجود ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ میسنجر اور میسنجر کڈز ہپر نئے کیمرا ایفیکٹس اور اسٹیکرز بھی موجود ہوں گے۔

اس حوالے سے فیس بک نیوز روم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ 'گزشتہ برس ہماری کمیونٹی نے 'Happy Ramadan ' کی مہم کے تحت 2 کروڑ سے زائد فیس بک پر پوسٹس اور کمنٹس کا تبادلہ کیا'۔

مزید کہا گیا کہ گزشتہ برس عید کے پہلے روز واٹس ایپ ویڈیو کالز کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

فیس بک نے کہا کہ کورونا کے باعث رکاوٹوں کے باوجود رمضان اچھے کام کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا اہم موقع ہے۔

گزشتہ برس فیس بک اور انسٹاگرام پر سال 2019 کے مقابلے میں ماہ رمضان میں فنڈریزنگ میں دگنا اضافہ ہوا تھا۔

اسی لیے فیس بک نے اس مرتبہ ماہ مقدس میں دنیا بھر میں موجود اپنے 2 ارب سے زائد صارفین کو MonthOfGood# مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔

install suchtv android app on google app store