پاکستان میں پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 پاکستان میں پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا فائل فوٹو پاکستان میں پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، فواد چوہدری نے کہا کہ اب چاند دیکھنا مسئلہ نہیں، مسئلہ یہ ہے جو لوگ چاند پر رہیں گے وہ عید کیسے منائیں گے۔ پاکستان کی پہلی اسپیس آبزرویٹری کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ودیگرکی شرکت کی جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، سائنسدان اور اسپیس ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گوادر،کراچی پشاورمیں آبزرویٹری بنا رہےہیں، شروع سےانسان کی توجہ سورج چانداور ستاروں پر رہی اور راستے کی تلاش کیلئے ستاروں سے مدد لی جاتی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلمان سائنسدانوں کے دل کے قریب فلکیات رہا اور مسلمان بادشاہوں نے ماہرین فلکیات کو بڑی جگہ دی، علامہ اقبال نےکہا تھاستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہم نے پاکستان کو ماڈرن اسلامی طور پر قائم کیا، 1960کی دہائی میں ہم نےاپنااسپیس پروگرام شروع کیا، ہم نے راستے میں اپنی منزل کھو دی

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلااسپیس مشن بھیجنےوالامنصوبہ جانےکدھرگیا، اسپارکوکا کردارنظرنہیں آرہا، اسپارکو کو وزارت سائنس کے ماتحت کیا جائے، اسپارکو کو وزارت کےماتحت نہ کیاگیا توسول اسپیس پروگرام شروع کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم رمضان اور عید کے چاند کو دیکھنے میں مدد دے سکیں گے، اب مسئلہ ہی نہیں ہم چانددیکھ سکتے ہیں کہ نہیں، اب شرعی مسئلہ یہ ہوگا چاندپرموجودلوگ کیسےعیدمنائیں گے کیونکہ اگلے دس 15سال میں چاند پر پرائیویٹ ٹورز شروع ہو سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store