پاکستانی بہن بھائی کا بڑا کارنامہ، کورونا وائرس تشخیص کرنے والی ایپ بنا ڈالی

موبائل ایپ فائل فوٹو موبائل ایپ

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے 2 بہن بھائیوں نے ایسی ایپ بنا لی جو کرونا وائرس کی تشخیص کرسکتی ہے۔

لاہور کے 2 بہن بھائیوں نے ایسی اسمارٹ فون ایپلی کیشن بنائی ہے جو کرونا وائرس کی تشخیص کرسکتی ہے۔

سافٹ ویئر انجینیئر بھائی طلعت نے بتایا کہ اس ایپ میں کسی شخص کی علامات اور مختصر میڈیکل ہسٹری ڈالی جائے تو یہ ایپ بتا سکتی ہے کہ وہ شخص کووڈ 19 کا شکار ہے یا نہیں۔

یہ ایپ چیسٹ ایکسرے کروانے کی تجویز بھی دے سکتی ہے جبکہ اس ایکسرے کو ریڈ کر کے یہ بھی بتا سکتی ہے کہ کرونا وائرس نے پھیپھڑوں کو کس حد تک نقصان پہنچایا۔

طلعت کا کہنا ہے کہ یہ ایپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے تحت کام کرتی ہے۔

بہن قمر النسا نے بتایا کہ وہ پاکستان کو ڈیجیٹل بنانا چاہتے ہیں، دونوں بہن بھائیوں نے مزید ایپس بھی بنائی ہیں جن میں سے ایک واٹس ایپ کی طرز کی میسجنگ ایپ بھی ہے۔

install suchtv android app on google app store