مہنگی ترین گاڑی کی قیمت صرف ایک سکہ

مہنگی ترین گاڑی کی قیمت صرف ایک سکہ فائل فوٹو مہنگی ترین گاڑی کی قیمت صرف ایک سکہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرتے ہوئے ڈالر کے خطرے کے پیش نظر کریکن ایکسچینج کے سی ای او جیسی پاول کا خیال ہے کہ لیمبرگونی اور بگاٹی بٹ کوائن کی مستقبل کی قیمت کا ایک بہتر بیرومیٹر ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے لیمبوگونی کی رواں سال کے اختتام پر قیمت ایک بٹ کوائن اور 2023 کے آخر تک بگاٹی کی قیمت ایک بٹ کوائن ہو جائے گی۔

جیسی پاؤل نے کہا کہ ڈالر کے ساتھ بٹ کوائن کو ناپنا مناسب نہیں ہے۔ بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قیمت ڈالر کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام تک ایک بٹ کوائن سے نئی ہونڈا سوکس خریدی جا سکتی تھی۔

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے مطابق رواں ماہ امریکہ میں کمپنی کی گاڑیاں کرپٹو کرنسی سے خریدی جانا ممکن ہو گا اور رواں سال کے اختتام پر دیگر ممالک کے لوگ بھی بٹ کوائن کے ذریعے ٹیسلا کی کار خرید سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بٹ کواءن کی قیمت 60 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store