فیس بک نے آسٹریلیا میں نیوز پیجز بحال کرنے کا اعلان کر دیا

فیس بک نے آسٹریلیا میں نیوز پیجز بحال کرنے کا اعلان کر دیا فائل فوٹو فیس بک نے آسٹریلیا میں نیوز پیجز بحال کرنے کا اعلان کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں فیس بک کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی حکومت کے ساتھ مجوزہ قانون میں ترامیم کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد آسٹریلین نیوز پیجز چند دنوں میں بحال کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے مجوزہ قانون پیش کیا تھا جس کے تحت فیس بک کو نیوز پیجز سے حاصل ہونے والی آمدنی سے آسٹریلیا کو بھی فیس ادا کرنی تھی اور فیس بک نے اس قانون پر اعتراض کرتے ہوئے نیوز پیجز بند کر دیے تھے۔

اس قانون پر اپنے ردعمل میں فیس بک سمیت دیگر اداروں نے کہا تھا کہ اس طرح تو پوری دنیا میں ایک مثال قائم ہو جائے گی جو ان کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے گی۔

گزشتہ ہفتے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلین ذرائع ابلاغ کے صفحات کو شیئر کرنے پہ پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

آسٹریلوی حکومت اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع پر آسٹریلوی قانون دان جوش فرائیڈنبرگ نے مؤقف اپنایا تھا کہ فیس بک غلط کر رہا ہے، اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کر رہا ہے اور اس کا اقدام غیر ضروری و بے جا ہے۔

install suchtv android app on google app store