میانمار کی فوجی حکومت نے فیس بک کو بلاک کر دیا

میانمار کی فوجی حکومت نے  فیس بک کو بلاک کر دیا فائل فوٹو میانمار کی فوجی حکومت نے فیس بک کو بلاک کر دیا

میانمار کی فوجی حکومت نے ملک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو بلاک کر دیا ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق اب میانمار میں شہریوں کی فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ تک اس ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹر ایم پی ٹی پر رسائی ممکن نہیں رہی۔

فوجی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک کو ملک میں عدم استحکام کو ہوا دینے پر بند کیا گیا ۔

میانمار میں فیس بک کے 2 کروڑ 70 لاکھ صارفین ہیں اور اس پر پابندی 7 فروری تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ میانمار میں کئی دہائیوں سے فوج کی حکمرانی تھی اور اب جمہوری حکومت کی امید پیدا ہوئی تھی کہ فوج نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے بغاوت کر دی اور سیاسی رہنماؤں کو نظر بند کر دیا۔

اقوام متحدہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے فوجی بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں بدامنی پھیلنے کے خدشے کا امکان ظاہر کیا۔

install suchtv android app on google app store