اسپیس ایکس کے راکٹ کی چاند کے انتہائی قریب سے گزرنے کی ویڈیو جاری

اسپیس ایکس کے راکٹ کی چاند کے انتہائی قریب سے گزرنے کی ویڈیو جاری فائل فوٹو اسپیس ایکس کے راکٹ کی چاند کے انتہائی قریب سے گزرنے کی ویڈیو جاری

خلائی ادارے اسپیس ایکس کے راکٹ کی چاند کے انتہائی قریب سے گزرنے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاہ رات میں چاند کے ساتھ گزرتے راکٹ نے الگ ہی مناظر پیش کیے۔

کل اسپیس ایکس نے مزید 60 انٹرنیٹ سیٹلائٹس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیے تھے۔

اسپیس ایکس کے مطابق اسٹارلنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں رسائی ناقابل اعتماد ، انتہائی مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواں مشن فلوریڈا کے اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں لانچ پیڈ سے اڑنے کے ساتھ افگی تک پہنچنے کے بعد دیوہیکل خلائی جہاز گرنا شروع ہوا اور زمین پر واپس آنے والے کنٹرول گلائڈ پر آگرا۔

زمین پر گرنے سے پہلے خلائی جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم راکٹ پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔

ڈیٹا کے حصول کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسپیس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹار شپ راکٹ چاند اور مریخ پر انسانی بستیاں بسانے کیلئے مستقبل میں کام آئے گا۔

 

install suchtv android app on google app store