ایپل واچ کے زریعے سے کورونا وائرس کی شناخت

ایپل واچ کے زریعے سے  کورونا وائرس کی شناخت فائل فوٹو ایپل واچ کے زریعے سے کورونا وائرس کی شناخت

کووڈ ٹیسٹنگ سے پہلے سمارٹ واچ کورونا وائرس کی تشخیص کرے گی۔امریکی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ ایپل واچ دل کی دھڑکن کی رفتار میں معمولی تبدیلیوں کو شناخت کرکے کورونا وائرس کا عندیہ بیماری ظاہر ہونے سے ایک ہفتہ قبل دے سکتی ہے۔

298 طبی ورکرز کے گروپ پر تجربے میں ایپل واچز سے ایسے افراد کی دھڑکنوں کی رفتار میں نمایاں تبدیلیاں دریافت ہوئیں جن میں ایک ہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ سے کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔

چونکہ انسان کی دل کی دھڑکن اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اس کا قوت مدافعت کا نظام ٹھیک طریقے سے کام کر رہا ہے یا نہیں، اس لیے ایپل واچ کے ذریعے ٹیسٹ سے قبل کورونا کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ وہ ہیلتھ ورکرز جن میں کورونا وئرس تھا ان کی دل کی دھڑکن عام انسان کی دھڑکنوں سے کم تھی ان میں بعد ازاں کورونا وائرس تشخیص ہوا۔

اسمارٹ واچز انسان میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی 66 فیصد کورونا کی تشخیص کامیابی سے کر سکتی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے کورونا کی تشخیص کرنے والے کاسٹیوم ویئرایبل ڈیوائس کو بھی تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 65 ہزار 672 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 92 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 52 لاکھ 85 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 11 ہزار 486 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 48 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 754 اور ایک کروڑ 59 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 511 اور 85 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

install suchtv android app on google app store