فیس بک اور گوگل کا اشتہارات کے لیے معاہدہ طے

فیس بک اور گوگل کا اشتہارات کے لیے معاہدہ طے فائل فوٹو فیس بک اور گوگل کا اشتہارات کے لیے معاہدہ طے

فیس بک اور گوگل کا اشتہارات پر اجارہ داری کے لیے ایک دوسرے سے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔نیویارک ٹائمز نے امریکی ریاست ٹیکساس کی جانب سے دائر اینٹی ٹرسٹ کیس کی دستاویزات حاصل کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان 2018 میں معاہدہ ہوچکا ہے۔

دستاویز کے مطابق دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ اشتہارات کے لیے مقابلہ کم کرنے کے لیے کیا گیا، جسے جیڈائے بلیو کا نام دیا گیا تھا۔

معاہدے کے تحت فیس بک ان 90 فیصد اشتہارات کی نیلامی کا حصہ بن سکتی تھی جو اسے صارفین کی شناخت کرنے میں مدد دیتے، جبکہ گوگل کو نیلامی کے اس عمل میں شرکت سے گریز کا کہا گیا تھا۔

اس معاہدے کے تحت فیس بک اور گوگل نے ایک دوسرے کے مختلف شعبوں میں اشتہارات کے حوالے سے آسانیاں فراہم کی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے سے فیس بک کو زیادہ فائدے حاصل ہوئے ہیں کیونکہ اسے اشتہارات کی نیلامی کے لیے زیادہ وقت ملا۔

معاہدے کے تحت اشتہارات کی میزبانی کرنے والی سائٹس کو براہ راست بل دیئے گئے اور اشتہارات کو دیکھنے والوں کو سمجھنے کے لیے گوگل کی مدد ملی۔

مقدمے میں گوگل پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے فیس بک کو متعدد اشتہارات کو حاصل کرنے میں مدد کی اور مخالفین کو مایوسی کا سامنا ہوا۔

install suchtv android app on google app store