یوٹیوب نے صارفین پر نئی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

یوٹیوب فائل فوٹو یوٹیوب

معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین پر نئی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یوٹیوب نے غیر ضروری اور نفرت انگیز تبصروں کی روک تھام کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

اس ٹول کے تحت اب کوئی بھی صارف جب کسی ویڈیو پر تبصرہ کرے گا تو اُس کے سامنے یہ تبیہ پیغام آئے گا کہ وہ کمنٹس کرنے سے قبل دوبارہ سوچ لے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کوئی صارف اپنے تبصرے میں نفرت انگیز یا نامناسب الفاظ کا استعمال کرے گا تو انتظامیہ کی جانب سے اُس کو خبردار کیا جائے گا اور اگر یہ سلسلہ ترک نہ ہوا تو آئی ڈی کو بند کردیا جائے گا۔

یوٹیوب کے مطابق اب اگر کوئی بھی صارف ویڈیو پر نفرت انگیز یا نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تبصرہ جیسے ہی پوسٹ کرے گا تو اُس کو خبردار کیا جائے گا تاکہ وہ سوچنے پر مجبور ہو۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر پہلےاینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، ابتدائی دنوں میں اس کا اطلاق صرف انگریزی زبان میں کیے گئے تبصروں پر ہوگا۔

install suchtv android app on google app store