ٹویٹر کا تین سال بعد اپنے ویریفیکشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان

ٹویٹر کا تین سال بعد اپنے ویریفیکشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان فائل فوٹو ٹویٹر کا تین سال بعد اپنے ویریفیکشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان

ٹویٹر نے تین سال بعد اپنے ویریفیکشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی نے 2017 نومبرمیں ٹویٹر نے اپنے پبلک ویریفیکشن فارم کو بند کر دیا تھا۔ جس کے ذریعے ٹویٹر صارفین اپنی بلو ٹک ویریفیکشن کی درخواست کر سکتے تھے۔

ٹویٹر سرکاری افسران، عوام میں مقبول شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے اکاونٹس کو ویریفائے کرتا تھا۔ مگر بڑھتی درخواستوں کی وجہ سے ٹویٹر نے یہ سروس معطل کر دی۔

ٹویٹر ذرائع کے مطابق کمپنی اب ایک نئی پالیسی پر کام کر رہا ہی جس کے تحت پبلک ویریفیکشن کی درخواستیں 2021 سے دوبارہ کھولی جائیں گی۔

نئے پالیسی ڈرافٹ کے مطابق نئی چھ کیٹیگریز متعارف کروائی جائیں گی جن پر پورا اترنے والے اکاؤنٹا کو ویریفائی کیا جائے گا۔

حکومتی عہدےدار، برانڈ اور کمپنیاں، ،نیوزایجنسیاں، ،انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں سے وابستہ افراد۔ اس کے علاوہ معاشرے میں مشہور شخصیات بھی اپنے اکاوںٹ ویریفائے کرنے کی درخواست دے سکیں گے۔

ٹویٹر نے نئی پالیسی بنانے کیلئے صارفین سے تجاویز بھی طلب کی ہیں۔ صارفین اپنی تجاویز کمپنی کو #VerificationFeedback کے ہیشٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کر کے دے سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store