مائیکرو سافٹ ٹیمز میں 24 گھنٹے مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف

مائیکروسافٹ نے زوم اور گوگل میٹ کے مقابلے میں ٹیمز میں میں 24 گھنٹے طویل مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ فائل فوٹو مائیکروسافٹ نے زوم اور گوگل میٹ کے مقابلے میں ٹیمز میں میں 24 گھنٹے طویل مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

مائیکروسافٹ نے زوم اور گوگل میٹ کے مقابلے میں ٹیمز میں میں 24 گھنٹے طویل مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ ٹیمز میں اب ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین 24 گھنٹے کی ویڈیو کالز کرسکیں گے۔

اس کے لیے بس میزبان کو مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی، جس کے بعد وہ 300 افراد کو اس کال کا حصہ بناسکے گا۔

اگر میزبان کسی وجہ سے بات نہیں کرسکتا تو وہ کو ایسے ہی چھوڑ دے تو دیگر افراد گفتگو کا سلسلہ گھنٹوں تک جاری رکھ سکیں گے۔

300 میں سے اسکرین پر 49 افراد نظر آئیں گے اور مائیکرو سافٹ کو توقع ہے ٹوگیدر موڈ نامی فیچر سے لوگوں کو کم تنہائی کا احساس ہوگا۔

یہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے کووڈ 19 کی وبا کے دوران اپنی کسی ویڈیو چیٹ ایپ کے حوالے سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی پہلی کوشش نہیں۔

اس سے قبل مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت سروس اسکائپ میں لاگ ان فری میٹنگ فیچر کورونا کی وبا کے ابتدائی دنوں میں متعارف کرائی تھی۔

مگر ٹیمز میں نئی سہولت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ویڈیو چیٹ کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے جبکہ امریکا اور یورپ میں کرسمس کی تعطیلات کے دوران لوگ ایک دوسرے سے رابطے کے لیے اس طرح کی سروسز کا استعمال کریں گے۔

اس سے قبل زوم کی جانب سے بھی ٹھینکس گیونگ کے موقع پر 40 منٹ کی مفت ویڈیو کال کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store