چینی کمپنی شیاؤمی نے کم قیمت میں زبردست فیچرز والے فونز پیش کر دیے

 چینی کمپنی شیاؤمی فائل فوٹو چینی کمپنی شیاؤمی

کورونا وائرس کے دوران سیلز میں ایپل کو پیچھے چھوڑنے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے کم قیمت میں زبردست فیچرز والے فونز پیش کر دیے۔

رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں شیاؤمی کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد چینی کمپنی سب سے زیادہ اسمارٹ فونز سیل کرنے والی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی تھی۔

اب شیاؤمی نے حال ہی میں اپنے دو فون ایم آئی 10ٹی اور ایم آئی 10ٹی پرو پیش کیے ہیں اور دونوں ماڈلز میں ٹرپل (تین) کیمرا سیٹ اپ موجود ہیں۔
آیم آئی 10 ٹی کا مین کیمرا 64 میگا پکسل جب کہ ایم آئی 10 ٹی پرو کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے۔

دوسری جانب ایم آئی 10 ٹی کا پرو ماڈل 8 کے ویڈیو کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ دونوں ماڈلز میں 5 جی ٹیکنالوجی بھی ہے۔

شیاؤمی کے نئے فون کی اگر قیمت کی بات کی جائے تو ایم آئی 10 ٹی کی قیمت 489 ڈالرز ہے جب کہ ایم آئی 10 ٹی پرو کی قیمت 517 ڈالرز ہے۔

install suchtv android app on google app store