واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے واقعات بڑھنے لگے، لہذا کسی کو بھی کوڈ دینے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ سے جہاں موبائل صارفین کو بہت زیادہ سہولت میسر تھی وہیں اب ایک نئی مشکل نے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

جی ہاں پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک کرنے والا گروپ سرگرم ہوچکا ہے اور اب تک واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ماہرین نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دوست یا جاننے والے کے نام سے میسج میں کوڈ مانگا جائے تو ہرگز جواب نہ دیں کیونکہ میسج پر کسی کو کوڈ دیتے ہی آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی واٹس ایپ اکاونٹس ہیک کرنے کے واقعات سامنے آئے تھے جس پر پی ٹی اے نے واٹس ایپ انتظامیہ سے رابطہ کرکے پاکستانی صارفین کی تفصیلات مانگی تھیں تاکہ اکاونٹس کو محفوظ بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ فروری 2019 میں بھی پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے جس پر پی ٹی اے نے ایک پیغام جاری کیا تھا اور موبائل اپیلیکیشن استعمال کرنے والوں کو تاکید کی تھی کہ وہ سیکیورٹی فیچر استعمال کریں۔

install suchtv android app on google app store