چوری کرنے والے دو ملزمان گوگل میپ کی مدد سے کیسے ہوئے گرفتار؟ جانیے تفصیلات

گوگل میپس فائل فوٹو گوگل میپس

بھارتی ریاست کرناٹکا کی پولیس نے گوگل میپ کی مدد سے چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کرناٹکا کی پولیس نے پیر کے روز مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا, جو گوگل میپ سے مکان کی نشاندہی کر کے وہاں چوری کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 28 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کیش بھی برآمد کیا۔

پولسی کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت پراسانت کروشی اور اوینش ادوکار کے ناموں سے ہوئی، دونوں ملزمان ریاست مہارشٹرا کے گاؤں اسپورالائی کے ضلع کھولا پور کے رہائشی ہیں۔

بیلاگاوی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے گوگل میپ کی مدد سے گھر کا انتخاب کیا اور پھر چند روز تک ریکی کرتے رہے، چوری والے دن ملزمان گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران پولیس نے انہیں دھر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ’ملزمان نے پہلے علاقے کا گشت کیا اور کئی روز سے بند گھروں کا انتخاب کیا، بعد ازاں انہوں نے گلی میں آمد و رفت دیکھنے کے لیے گوگل میپ کا استعمال کیا‘۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے گزشتہ دنوں تین مکانوں کا صفایا کیا اور وہاں سے قیمتی زیورات چوری کیے جبکہ اس سے قبل دونوں ملزمان مہارشٹرا میں بھی کئی وارداتیں کرچکے ہیں‘۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف سٹی تھانے میں مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے مزید تفتیش کے لیے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

install suchtv android app on google app store