انسٹاگرام پر اب 4 گھنٹوں تک لائیو ویڈیواسٹریمنگ ممکن

 انسٹاگرام فائل فوٹو انسٹاگرام

سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر اب 4 گھنٹوں تک لائیو ویڈیواسٹریمنگ ممکن ہو سکے گی۔

انسٹاگرام کی جانب سے ویڈیو کے شعبے کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے اور اس حوالے سے کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان میں سب سے بڑی تبدیلی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر 4 گھنٹے کرنا ہے۔ اسٹریمنگ کے دورانیے میں اضافے کا فیچر دنیا کے بھر میں انسٹاگرام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین پرائیویٹ آرکائیوز میں اپنی لائیو اسٹریمز کو اسی طرح دیکھ سکیں گے جیسے اسٹوریز اور پوسٹس کو دیکھتے ہیں۔

لائیواسٹریم کے دورانیے میں اضافے سے صارفین کو اپنی برادری سے جڑنے کا زیادہ موقع مل سکے گا۔ انسٹاگرام گرام کی جانب سے آئی جی ٹی وی میں لائیو ناؤ کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جہاں لوگ لائیو اسٹریمنگ پر مبنی مواد کو تلاش کرسکیں گے۔

install suchtv android app on google app store