چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، فواد چوہدری

  • اپ ڈیٹ:
فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں اور میڈیکل مشینری میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک سال میں میری وزارت نے 2 نئی صنعتوں کی شروعات کرائی، طبی مشینری اورالیکٹرک گاڑیوں کی صنعتیں موجود ہی نہیں تھیں، چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں 3 سے 5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری جبکہ میڈیکل مشینری میں 2سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

 گذشتہ روز جرمن کمپنی کے ساتھ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے دوسرا معاہدہ کیا گیا تھا ، اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اس سے پہلے چائنیز کمپنی کیساتھ ہم نےمعاہدہ کیا، ہماری کوشش تھی کہ ہم درآمدات کوکیسےکم کرسکتےہیں ، کوشش ہےکہ ٹیکنالوجی میں خود مختارہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 60ارب ڈالر اس ٹرین پرخرچ کیے، ہمیں12ارب اس پرسال میں سبسڈی دینی ہوگی ، جتنا پیسہ لاہور میں ٹرین پر لگا ہے، ہر لاہوری کو ایک گاڑی دی جاسکتی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی میں ہر5،10سال بعدجدت آرہی ہے، کوشش ہےشہروں میں ٹرانسپورٹ کوالیکٹرک وہیکل پرمنتقل کریں، 6ماہ میں موٹر وے پر الیکٹرک وہیکل چارجر نصب کردیئےجائیں گے،فوادچوہدری

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پالیسی سے2سے4بلین کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئےگی، الیکٹرک وہیکل کی ایک پوری نئی انڈسٹری کھڑی کی ہے، چند سال میں الیکٹرک وہیکل میں بھارت کا مقابلہ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store