سام سنگ نے ایپل کمپنی کا مذاق اڑایا مگر کیسے؟ تفصیل جانیے

سام سنگ نے ایپل کمپنی کا مذاق اڑایا مگر کیسے؟ تفصیل جانیے فائل فوٹو سام سنگ نے ایپل کمپنی کا مذاق اڑایا مگر کیسے؟ تفصیل جانیے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ کی تھی اور ایپل کے ان کے چاروں نئے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز دستیاب نہیں تھے۔

آئی فون 12 کے لانچ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی کہ پہلے سے مہنگے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز نہ ہونا عجیب بات ہے۔

اب معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہیر میں ایپل کا مذاق اڑایا ہے۔
سام سنگ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہر کے لیے پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم چیزیں الگ الگ نہیں بیچتے، ہم چارجر اور ہیڈفونز دونوں ڈبے کے ساتھ بغیر کسی اضافی قیمت کے بیچتے ہیں‘۔

کورین کمپنی سام سنگ کی تشہیری پوسٹ کو دیکھ کر اس بات کا صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایپل کمپنی کو چارجر اور ائیر پوڈز نہ دینے پر ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store