انتظامیہ کی غیراخلاقی مواد روکنے کی یقین دہانی، مشروط طور پر ٹِک ٹاک سروس بحال کردی گئی، پی ٹی اے

ٹک ٹاک فائل فوٹو ٹک ٹاک

انتظامیہ کی غیراخلاقی مواد کو روکنے کی یقین دہانی پر پاکستان میں ٹک ٹاک کو بحال کر دیا گیا

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے بحال کردیا،پی ٹی اے کے اجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کےاقدامات کا جائزہ لینے کےبعدبحالی کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹک ٹاک ایک بار پھر سے بحال۔۔۔۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے انتظامیہ کے تحفظات دور کردئیے۔۔۔۔

9 اکتوبر کو پاکستان میں بند کی جانے والی چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو آج ملک بھر میں بحال کردیا گیا ہے۔ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہوگئی۔ ایپ کی انتظامیہ کہتی ہے غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیاگیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کےاجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کےاقدامات کا جائزہ لینے کےبعدٹک ٹاک کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store