ایمازون کے 19 ہزار سے زائد ملازمین کورونا میں مبتلا

ایمازون کے 19 ہزار سے زائد ملازمین کورونا میں مبتلا فائل فوٹو ایمازون کے 19 ہزار سے زائد ملازمین کورونا میں مبتلا

آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ امریکی کمپنی ایمازون کا کہنا ہے کہ ان کے اب تک 19 ہزار سے زائد ملازمین عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

گزشتہ مہینوں میں متعدد ملازمین اور عہدیداران نے ایمازون پر تنقید کی تھی کہ انہوں نے عالمی وبا کے دوران اپنے وئیر ہاؤسز (گوداموں) کو کھلا رکھ کر ملازمین کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اب ایمازون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے ملازمین میں عالمی وبا کورونا وائرس کا تناسب ان کی توقعات سے 42 فیصد کم ہے۔

ایمازون کے مطابق ان کے 13 لاکھ 72 ہزار فرنٹ لائن ملازمین میں سے 19 ہزار 816 ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نومبر تک اپنے ملازمین میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی تعداد کو بڑھا کر یومیہ 50 ہزار کررہی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے پیشِ نظر تمام تر شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند ہیں جس کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اس ضمن میں آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کافی اچھا کام کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store