ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ‘گوگل میٹ’ کے مفت ورژن کی بہترین سہولت ختم کردی گئی

‘گوگل میٹ فائل فوٹو ‘گوگل میٹ

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ‘گوگل میٹ’ کے مفت ورژن کی بہترین سہولت ختم ہونے جارہی ہے، اب صارفین کو 8 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

گوگل نے کورونا وائرس کے پیش نظر صارفین کو بہترین سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اپنی ایپ گوگل میٹ کو تمام لوگوں کے لیے مفت کردیا تھا تاکہ شہری گھر بیٹھے کانفرنسز، کلاسز اور دیگر میٹنگز کا انعقاد یقینی بناسکیں۔

رپورٹ کے مطابق اب مفت ورژن کی سہولت گوگل ختم کرنے جارہا ہے، 30 ستمبر کے بعد صارفین گوگل میٹ مفت میں استعمال تو کرسکیں گے لیکن ویڈیو کالز کا دورانیہ صرف 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا۔

اس سے قبل گوگل میٹ پر فری میں صارفین لامحدود کالز کرسکتے تھے، کسی مخصوص وقت کی قید نہیں تھی لیکن اب کالز کا دورانیہ صرف 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا اور اگر آپ لامحدود کالز کرنا چاہتے ہیں تو 8 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے، ممکنہ طور پر گوگل اپنا یہ فیصلہ واپس بھی لے سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل میٹ کے ذریعے بیک وقت 100 افراد ایک ویڈیو کال کا حصہ بن سکتے ییں جبکہ شیڈولنگ، اسکرین شیئرنگ اور رئیل ٹائم کیپشن جیسے فیچرز بھی اس میں دستیاب ہیں، لہذا صارفین 30 ستمبر سے پہلے جس قدر ممکن ہوسکے میٹ کے فری سروس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر آپس میں آن لائن رابطوں کے لیے زوم جیسی ایپ بھی موجود ہے جس میں کالز کا دورانہ صرف 40 منٹ ہے۔

install suchtv android app on google app store