ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد 6 سال میں انسان کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہوجائے گی

ہولوگرام ٹیکنالوجی فائل فوٹو ہولوگرام ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہو جائیں گے، 6 سال میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہوجائے گی ، آئندہ 10سال میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی۔

فصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یونیورسٹی آف بلتستان کے زیراہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کی 2سالہ کارکردگی شاندارہے، آپ ہمارے محافظ ہیں اور ہر پاکستانی کو جی بی کےعوام پر فخرہے، قوموں کے مستقبل کو ناپنے کا پیمانہ وہاں کی یونیورسٹیز کا معیار ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف بلتستان نے قلیل وقت میں اہم تخلیقی اقدامات اٹھائے، طلبا علمی جستجو کو بڑھانے کے لیے اپنے پسند کے شعبہ کا انتخاب کریں، گلگت بلتستان کے لیے فور جی سروس دینا اہم ترین ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سے میں رابطے میں ہوں، ٹیکنالوجی سیکھنے کے لیے انگریزی زبان پر بھرپور توجہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہو جائیں گے، 6 سال میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہوجائے گی ، آئندہ 10سال میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کوجتنی جلدی سیکھ سکتےہیں سیکھیں، زراعت کے شعبے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا، آپ کی محنت سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن کر ابھرے گا۔

install suchtv android app on google app store