چین کا خلائی شعبے کی تسخیر میں ایک اور سنگ میل عبور

چین کا خلائی شعبے کی تسخیر میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اسکرین گریب چین کا خلائی شعبے کی تسخیر میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

چین سمندر سے خلا میں راکٹ بھیجنے والا تیسرا ملک بن گیا، چین کینیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے لانگ مارچ الیون راکٹس کو بحری جہاز کے لانچ پیڈ سے خلا میں روانہ کر دیا۔

چین نے خلائی شعبے کی تسخیر میں ایک اور اہم اسنگ میل عبور کر لیا۔

چین نے سمندر سے خلا کا مشن لانچ کر دیا ہے، چین نے نائن ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پر مبنی لونگ مارچ راکٹس کو بحری جہاز کے لانچ پیڈ سے خلا میں روانہ کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

یہ چین کا دوسرا سمندر پر مبنی مشن ہے ، جبکہ کمرشل سطح پر پہلا سمندری خلائی مشن لانچ کیا گیا ہے۔

سمندر سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے سے لاگت کم ہوتی ہے، جبکہ تجربہ ناکام ہونے پر نقصان کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

چین اس وقت واحد ملک ہے جس کے پاس سمندر سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے کے لیے پلیٹ فارم موجود ہے اور لانچ ٹیکنالوجی مکمل طور پر اس کی اپنی ہے۔

install suchtv android app on google app store