واٹس ایپ نے کال بٹن میں حیران کن فیچر پر کام شروع کردیا

کال بٹن، واٹس ایپ نے حیران کن فیچر پر کام شروع کردیا فائل فوٹو کال بٹن، واٹس ایپ نے حیران کن فیچر پر کام شروع کردیا

یغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے حیرت انگیز فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد کال بٹن اور ’ڈوڈل‘ فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

اس ضمن میں واٹس ایپ کے تکنیکی ماہرین نے فیچر پر کام مکمل کرلیا ہے اور ابھی اس سہولت کی آزمائش جاری ہے تاکہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین سے قبل اس کی جانچ کی جاسکے۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ واٹس ایپ کی یہ سہولیات آئندہ ہفتے کے آغاز میں صارفین کے لیے متعارف کرادی جائیں گی۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف کو پورٹ فولیو تک رسائی حاصل کرنے کی فوری سہولت ہوگی جبکہ کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے کیٹلاگ شارٹ کٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی۔

 

کیٹلاگ سہولت میں صارف کو کال بٹن دیا جائے گا، جس میں ویڈیو اور آڈیو کلنگ کے شارٹ کٹ کو یکجا کردیا جائے گا، جب بھی صارف کال ملائے تو تو اُسے یہ دونوں آپشن نظر آئیں گے اور پھر وہ اپنی مرضی سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔

واٹس ایپ ڈوڈلز کی بیٹا ورژن پر آزمائش جاری ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین چیٹ کے بیک گراؤنڈ ڈیزائن کو خصوصی ڈوڈلز سے تبدیل کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے میسجنگ ایپ آٹو آرکائیو چیٹس سمیت دیگر فیچرز پر بھی کام تیز کردیا ہے تاکہ ان سہولیات کو رواں برس متعارف کرایا جاسکے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store