سام سنگ کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون متعارف

سام سنگ کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون متعارف فائل فوٹو سام سنگ کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون متعارف

سام سنگ نے اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا فون گلیکسی ایم 51 متعارف کرادیا ہے۔

درحقیقت گلیکسی ایم سیریز کے فونز طاقتور بیٹری کے لیے ہی زیادہ جانے جاتے ہیں مگر ایم 51 تو اس وقت دستیاب دیگر تمام مشہور کمپنیوں سے بھی زیادہ طاقتور بیٹری سے لیس ہے۔

فیچرز کے لحاظ سے اسے مڈرینج فون قرار دیا جاسکا ہے۔

اس فون میں 6.7 انچ کا سپر امولیڈ پلس ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوش سپورٹ کے سااتھ دیا گیا ہے جس میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔
فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

فنگرپرنٹ ریڈر دائیں جانب ہے جبکہ ہیڈفون جیک کو بھی برقرار رکھا گیا ہے اور ہاں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی دی گئی ہے جس سے اسٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

تاہم فون کی خاص بات 7000 ایم اے ای کی طاقتور بیٹری ہی ہے جس کے ساتھ 25 واٹ فاسٹ چارجر دیا گیا ہے، جبکہ ریورس وائرڈ چارجنگ کا فیچچر بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
یعنی اس فون کو دیگر ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے بس

install suchtv android app on google app store