اب ہوگا بغیر پائلٹ طیاروں میں سفر، ایرواسپیس ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت آگئی

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ طیاروں کے استعمال اور تیاری پر قانونی ضابطہ بنانے کی پالیسی کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ طیاروں کے استعمال، امپورٹ اور تیار کرنے کے لیے باقاعدہ قانونی ضابطہ بنانے کی پالیسی کا اجرا کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام ہوا بازی کے نظام میں ایک نیا جزو ہے، ان مینڈ ایئر کرافٹ سسٹم (یو اے ایس) یعنی بغیر پائلٹ فضائی نظام کی پالیسی کا ڈرافٹ ایوی ایشن ڈویژن نے تیار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی کا مقصد مختلف قسم کے بغیر پائلٹ طیارے جس میں ڈرونز، ماڈل ایئر کرافٹ، کوارڈ کاپٹر اور ہوائی غبارے شامل ہیں، کی درجہ بندی کرنا اور آپریٹرز کے معیار اہلیت مقرر کرنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا مسودہ اس سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو رائے اور تجاویز کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت، نظر ثانی اور فیڈ بیک کے بعد موزوں فورم پر منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں وسیع پیمانے پر تفریحی، غیر تفریحی، کھیلوں، فوٹوگرافی، میڈیا کوریج، تجارتی، زراعت اور بہت سے دوسرے حصوں میں ان مینڈ ایئر کرافٹ (یو اے ایس) کے استعمال کا احاطہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس پالیسی کی تشکیل سے مقامی صنعت میں نئے منصوبوں کا آغاز ہوگا اور اس سے عام لوگوں اور بزنس کمیونٹی کے لیے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store