صارف کے وائی فائی کا پاسورڈ پورے محلے میں مشہور مگر کیوں؟ تفصیلات جانیے

پڑوسیوں! اب میرا وائی فائی استعمال کرو فائل فوٹو پڑوسیوں! اب میرا وائی فائی استعمال کرو

امریکی شہری نے اپنے گھر کے باہر "فری وائی فائی" کا بینر چسپاں کیا۔ مگر پاس ورڈ اتنا طویل کہ اسے موبائل یا لیپ ٹاپ میں درج کرنا ناممکن ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سان فرانسسکو میں ایک شہری نے اپنے گھر کی دیوار پر فری وائی فائی سروس کا پوسٹر لگایا لیکن یہ اس کی شرارت تھی یا وہ واقعی پڑوسیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا چاہتا تھا یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق پگلو روچھٹ نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں اس نے لکھا کہ ‘پڑوسیوں! اب میرا وائی فائی استعمال کرو’۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے اسے جعلی قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ وائی فائی سروس کے لیے اتنا طویل پاس ورڈ کے اندراج کا آپشن موجود ہی نہیں ہوتا، زیادہ سے زیادہ 63 لیٹر ہوسکتے ہیں۔

دیگر صارفین کا کہنا تھا ایسا اقدام محض مذاق کے لیے اٹھایا گیا ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store