کارسازکمپنی ٹویوٹا نے نئے ماڈل کی پروڈکشن شروع کردی

 لکسز کار کا نیا ماڈل میدان میں اتار دیا ہے فائل فوٹو لکسز کار کا نیا ماڈل میدان میں اتار دیا ہے

کارساز کمپنی ٹویوٹا کی لگژری ڈویژن نے لکسز کار کا نیا ماڈل میدان میں اتار دیا ہے۔

2021 ایل سی 500 کنورٹیبل کی قیمت پاکستانی کرنسی میں چونتیس کروڑ روپے بنتی ہے، پہلے خوش قسمت نے گاڑی وصول بھی کر لی ہے۔
لیمیڈڈ انسپائریشن سیریز کی طرز پر بنائی گاڑی کا ایکسٹیریر کلر نیلا ہے، گاڑی کا خوبصورت لیدر ٹریمڈ انٹیریر ہے، دو ہزار گلو گرام وزنی گاڑی میں چار سو اکہتر ہارس پاور وی ایٹ انجن نصب ہے۔

رواں برس جنوری میں ایروزونا میں ایک آٹو شو ہوا جس میں گاڑی بیس لاکھ ملین ڈالر میں نیلام ہوئی، نیلامی کی رقم دو خیراتی اداروں کو عطیہ کی گئی۔

کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے لکسز کے ایک ڈیلرکینٹ اسٹیونسن نے بیس لاکھ ڈالر کی کامیاب بیڈ سے گاڑی اپنے نام کی، لکسز نے اس لگثری کار کی پروڈکشن حال ہی میں شروع کی ہے جس کے بعد گاڑی کامیاب بیڈر کے حوالے کر دی گئی۔
قبل ازیں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی چینی کمپنی نے سولہ برس تک چلنے والی گاڑی کی بیٹری بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق چینی کمپنی کنٹیمپریری ایمپیکس ٹیکنالوجی (کاٹل) نے بتایا کہ وہ ایسی بیٹریاں بنانے کے لیے تیار ہیں جو گاڑی کو 20 لاکھ کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔

کاٹل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر کسی کار ساز کمپنی نے آرڈر دیا تو وہ ایسی بیٹریاں بنانے کے لیے تیار ہیں۔

چینی کمپنی نے رواں سال فروری میں امریکہ کی معروف ٹیک کمپنی ٹیسلا کے ساتھ ماڈل تھری کاروں کے لیے دو سال کا معاہدہ کیا۔
خیال رہے کہ اس وقت زیادہ تر الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنیاں، ساٹھ ہزار سے ڈیڑھ لاکھ میل تک بیٹری کی وارنٹی دیتی ہیں جس کا دورانیہ تین سے آٹھ برس تک ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store