پب جی بندش کی وجہ سے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک بھی کیا بند؟ خبر آگ کی طرح خطے میں پھیل گئی

وی پی این فائل فوٹو وی پی این

پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پب جی بندش کی وجہ سے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) اور ایمازون ویب سروسز متاثر ہونے کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ایمازون ویب سروسز کے صارفین کو سروس چلانے کے حوالے سے مشکلات پیش آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ یہ سروس کی معطلی پب جی بندش کی وجہ سے ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پب جی پابندی کی وجہ سے ایمازون کی سروس متاثر ہونے کی باتیں غلط اور بے بنیاد ہیں، عوام کی سہولت کے پیش نظر پی ٹی اے نے پہلے ہی اپنی ویب سائٹ پر وی پی این رجسٹریشن کے طریقہ کار وضاحت جاری کی ہوئی ہے۔

 

پی ٹی اے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وی پی این (ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک) کی رجسٹریشن کی وضاحت اور آگاہی کے لیے انڈسٹری کی سطح پر اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن میکانزم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’وی پی این کے آپریٹروں سے رابطے کی تفصیلات صارفین کے لیے موجود ہیں تاکہ وہ متعلقہ سروس اور فراہم کنندہ سے وی پی این کی رجسٹریشن آسانی سے کرواسکیں‘۔

خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ آن لائن گیم ’پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پر پابندی برقرار رہے گی، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر 9 جولائی کو پی ٹی اے میں ہونے والی تفصیلی سماعت میں گیم کی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔

ایک روز قبل پی ٹی اے نے ایک بار پھر ملک بھر میں پب جی گیم کی سروس پر پابندی عائد کردی۔ ی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ویب ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ خود کشی کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ آنے تک پب جی کی سروس بند رہے گی۔

 

install suchtv android app on google app store