پب جی پر پابندی کب تک رہے گی؟ پی ٹی اے کا اٹل فیصلہ

  • اپ ڈیٹ:
پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے فائل فوٹو پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کی خودکشی کی تحقیقات تک پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

علی خان جدون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں ارکان نے بدنام زمانہ آن لائن گیم کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ دیا لیکن پی ٹی اے نے برقرار رکھی ہے۔

حکام نے بتایا ہائیکورٹ میں پب جی کے نمائندے نے پریس ریلیز کے ذریعے پابندی کا معاملہ اٹھایا، جس پرعدالت نے فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا۔

پی ٹی اے نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ گیم کے متعلق متعدد شکایات ملیں، بچوں کی خود کشیوں کے بعد اس پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا۔

کنول شوزب نے کہا قانونی طریقے سے گیم کھیلنے اور ریونیو حاصل کرنے پر پابندی ہے جبکہ پراکسیز کے ذریعے نوجوان آج بھی یہ گیم کھیل رہے ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا پب جی سے معلومات مانگی ہیں،رجسٹریشن کیلئے بات چیت چل رہی ہے، 14 ہزار سے زائد پراکسیز بند کی ہیں،حتمی حکم تمام پہلو سامنے رکھ کر جاری کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store