عدالتوں اور پی ٹی اے کے غیرضروری مداخلت اور اقدامات سے پاکستان میں ٹیکنالوجی صنعت تباہ ہو جائے گی

  • اپ ڈیٹ:
وفاقی وزیر فواد چودھری فائل فوٹو وفاقی وزیر فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ عدالتوں اور پی ٹی اے کو پابندی لگانے کے نکتہ نظر سے دور رہنا چاہئے ،انٹرنیٹ ایپ پر لگی پابندیوں سے پاکستان کی ٹیکنالوجی کی صنعت تباہ ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عدالتوں اور پی ٹی اے کوپابندی لگانے کے نکتہ نظر سے دور رہنا چاہئے ،انٹرنیٹ ایپ پر لگی پابندیوں سے پاکستان کی ٹیکنالوجی کی صنعت تباہ ہو جائے گی ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ پابندیاںں ٹیکنالوجی کی ترقی کو مستقل طور پر روک دیں گی ،ہم اب بھی جنگل میں رہے ہیں ،ججز نے معاشی معاملات میں غیرضروری مداخلت کی ۔

install suchtv android app on google app store