رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل فواد چوہدری نے ذوالحج کے چاند سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

  • اپ ڈیٹ:
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمنٰ فائل فوٹو وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمنٰ

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا۔

یہ بات وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ذوالحج کے چاند سے متعلق بڑا اعلان، سپریم کورٹ نے بھی اپیل کردی

انہوں نے کہا ہے کہ ذُوالحج1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔

فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر اس بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بادل ہیں تو Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھ لیں۔

install suchtv android app on google app store