تبدیلی آگئی اب ہر میدان میں، فواد چوہدری کے ٹویٹ نے دھوم مچادی۔۔۔ خوشخبری جانئے

الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے فائل فوٹو الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کی لانچنگ کے حوالے سے میں بہت پُرجوش ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اٹک آئل کی جانب سے فلیگ شپ چارجنگ کی سہولیات کا جناح ایونیو میں آغاز کیا جا رہا ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ یہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ایک اور ہدف تھا تاکہ مُلک میں ای ویہیکلز کی مستقبل کی ٹرانسپورٹ کے طور پر حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اس سے قبل کراچی کی ایک کمپنی نے ایک الیکٹرک کار متعارف کرائی جس کی قیمت محض چار لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ کمپنی نے رکشہ اور موٹر سائیکلیں بھی متعارف کرائی ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب دو لاکھ روپے اور 55 ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store