پب جی گیم کس طرح اپنے صارفین کی جاسوسی کرنے لگا؟ اہم انکشافات سامنے

 پب جی گیم فائل فوٹو پب جی گیم

موبائل فون کی سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پب جی گیم اور دیگر 53 ایپس کی مدد سے آئی فون صارفین کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق موبائل اور سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے آئی فون صارفین کی حساس معلومات کی جاسوسی کے حوالے سے تحقیق کی۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لپ سنکنگ کے ذریعے ٹک ٹاک اور پب جی سمیت 53 ایپس آئی فون صارفین کی جاسوسی کرنے میں مصروف ہیں۔ مذکورہ ایپس کی مدد سے صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق صارفین کی حساس معلومات میں فون کا پاسورڈ، کرپٹو کرنسی، والٹ ایڈریس، اکاؤنٹ ری سیٹ لنکس، آئی کلاؤڈ اور ذاتی پیغامات پر نظر رکھنا شامل ہے۔

سائبر اور موبائل سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے مارچ میں رپورٹ شائع کرنے کی کوشش کی مگر آئی فون کی یقین دہانی کے بعد اسے کچھ عرصے کے لیے خود ہی رو ک دیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ بعد بھی آئی فون انتظامیہ نے مذکورہ ایپس کو اسٹور سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی صارفین کو اس حوالے سے آگاہ کیا، مذکورہ کمپنیاں تاحال جاسوسی کررہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ایپس سے صارفین کی رازداری کو خطرہ اس لیے ہے کہ یہ ایپلی کیشنز کلپ بورڈ میں موجود معلومات کو بار بار پڑھتی ہیں، اس کلپ بورڈ کو عام طور پر صارفین کمپیوٹر یا دوسری ڈیوائسس کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس میں زیادہ تر پاسورڈ اور دیگر اہم معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔

تحقیقی ماہرین نے ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مذکورہ ایپس کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کیوں کی جارہی ہے اور ایپل انتظامیہ نے ان کمپنیوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا۔

install suchtv android app on google app store