پچاس دوستوں کے ساتھ گروپ چیٹ، انسٹاگرام کا زبردست فیچر متعارف

انسٹا گرام فائل فوٹو انسٹا گرام

فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل اپیلی کیشن انسٹاگرام نے زوم کو ٹکر دینے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین پچاس دوستوں کے ساتھ گروپ چیٹ کرسکتے ہیں، جس کا طریقہ کار بہت سادہ اور آسان ہے۔

کمپنی کے مطابق صارف کو ویڈیو چیٹ روم بنانا ہوگا جس کے بعد وہ اپنی پسند کے پچاس لوگوں کو ایڈ کر کے بات کرسکے گا۔

یہ ویڈیو چیٹ روم انسٹاگرام مسینجر پر بنائے جاسکتے ہیں، جس صارف کو مدعو کیا جائے گا اُس کے پاس ایک نوٹی فکیشن پہنچ جائے گا جس پر کلک کر کے وہ گروپ کالنگ کا حصہ بن سکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے مسینجر میں نیا فیچر شامل کیا جس کے تحت پچاس دوست بیک وقت مٹینگ یا آپس میں گفتگو کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں حال ہی میں واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی گروپ چیٹ کے حوالے سے فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کے لیے کمپنی نئی سہولت متعارف کرانے جارہی ہے جس کے تحت وہ گروپ کالنگ میں اپنے فیس بک کے دوستوں کو بھی ایڈ کرسکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store