آج رات چاند اپنی رنگت تبدیل کرنے والا ہے مگر کیوں؟ حیران کن خبر، ویڈیو وائرل ہو گئی

چاند فائل فوٹو چاند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رات گلابی چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمان پر نظر آئے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جنوبی ایشیاء میں رات 7 بج کر 35 منٹ پر گلابی چاند کا نظارہ دیکھا جاسکے گا، کرونا وائرس سے بچنے کے لیے خود کو گھروں تک محدود کرنے والے شہری دلکش نظارے کو چھتوں اور بالکونیوں سے دیکھ سکیں گے۔

فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج رواں سال کا پہلا چمک دار اور روشن چاند ہوگا جسے سائنسی زبان میں پنک سپر مون کہا جاتا ہے۔

اس چاند کو گلابی سپر مون کے نام سے موسوم کیا گیا ہے کیونکہ یہ اوسط چاند کے لحاظ سے سائز میں بڑا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جب چاند زمین کے قریب ہوتا ہے تو یہ کرہ ارض پر پورا نظر آتا ہے اور اس کی روشنی بھی عام دنوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

گلابی چاندزمین سے 35 ہزار 35 کلومیٹر دور ہوگا جبکہ چاند اور زمین کے درمیان اوسط فاصلہ 38 ہزار 400 کلومیٹر ہوگا۔

ماہرین بتاتے ہیں سپر مون معمول کے مکمل چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 ​​فیصد زیادہ روشن ہوتا۔ اس خوبصورت گلابی سپر مون کا نظارہ لوگ دوربینوں کی مدد سے کریں گے تاکہ وہ اس لمحے سے مکمل محظوظ ہوسکیں۔

 

install suchtv android app on google app store